Page 1 of 1

چین کے بارے میں تباہ کن امریکی پالیسی

Posted: Sat Sep 17, 2022 3:14 pm
by cssworld
چین کے بارے میں تباہ کن امریکی پالیسی
امریکی تاریخ کی طویل ترین تباہ کن جنگ،جو افغانستان سے شرم ناک فوجی انخلا پر تمام ہوئی، کے ایک سال سے بھی کم عرصے میں بائیڈن انتظامیہ چین کی طرف سے اُٹھنے والے چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے تیزی سے نئی خارجہ پالیسی ترتیب دے رہی ہے۔ اِ س سے ایک نئی سرد جنگ کے آثار ہویدا ہیں۔ لیکن دلچسپی کی بات یہ ہے کہ امریکا چین کو محدود کرنے کے لیے ایک پرانا حربہ اور دقیانوسی طریقہ اختیار کررہا ہے،جو سوویت دور کی سرد جنگ تھی۔ چوں کہ اشتراکیت (کمیونزم) مخالف نظریات اب بھی پذیرائی رکھتے ہیں، اِس لیے یہی پرانا حربہ استعمال کرتے ہوئے چین کی کمیونسٹ پارٹی ( سی سی پی) کو ایک جابرانہ سفاک جماعت کے طور پر اِس طرح پیش کیا جارہا ہے جو سوویت یونین کی کمیونسٹ پارٹی کے بارے میں کیے گئے پروپیگنڈے کی یاد دلاتا ہے۔ اِس جماعت کی قیادت میں سوویت یونین تحلیل ہوگیا تھا۔ ایک مرتبہ جب دشمن ’’تخلیق ‘‘ کر لیا جاتا ہے تو پھر اُس ’’خطرے‘‘ سے نمٹنے کے لیے جوابی اقدامات کرنا قدرتی بات ہے۔...
https://www.jworldtimes.com/%da%86%db%8 ... %a9%db.../
Image